بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔
شلپا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں شلپا نے لکھا کہ ‘زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا’۔
یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے بعدانہیں 6 ہفتوں کا آرام بتایا گیا ہے۔