بریکنگ نیوز: الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان! تلنگانہ، کرناٹک، آندھراپردیش سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر: 25 جون سے ہوگا گھر گھر سروے (مکمل شیڈول جاری)

حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک بھر میں ووٹر فہرستوں کی Special Intensive Revision (ایس آئی آر) کے تیسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت 16 ریاستوں اور 3 مرکز زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی کی جائے گی تاکہ صرف اہل ووٹروں کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل رہیں اور غلط یا غیر اہل اندراجات کو ہٹایا جا سکے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تسرے مرحلہ کا آغاز مختلف ریاستوں میں مرحلہ وار کیا جائے گا۔ اڈیشہ، میزورم، سکم اور منی پور میں 30 مئی سے گھر گھر سروے شروع ہوگا، جبکہ تلنگانہ اور پنجاب میں یہ عمل 25 جون سے 24 جولائی 2026 تک جاری رہے گا۔

تلنگانہ میں بی ایل اوز گھر گھر جا کر ووٹروں کی تفصیلات جمع کریں گے۔ ریاست میں 12 مئی 2026 تک رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 20 ہزار 705 بتائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کی ازسرنو ترتیب کا عمل بھی 24 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

کمیشن کے اعلان کے مطابق تلنگانہ میں ابتدائی ووٹر فہرست 31 جولائی 2026 کو جاری کی جائے گی، جبکہ 31 جولائی سے 30 اگست تک دعوے اور اعتراضات داخل کیے جا سکیں گے۔ ان دعووں اور اعتراضات پر کارروائی 28 ستمبر تک مکمل کی جائے گی اور حتمی ووٹر فہرست یکم اکتوبر 2026 کو شائع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس پورے عمل میں تقریباً 3.94 لاکھ بی ایل اوز حصہ لیں گے جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقرر کردہ 3.42 لاکھ بی ایل ایز بھی سروے اور جانچ کے دوران معاونت کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ SIR مرحلہ سوم میں بھرپور تعاون کریں اور Enumeration Forms بروقت جمع کرائیں تاکہ انتخابی فہرستوں کو زیادہ شفاف اور درست بنایا جا سکے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے بھی ہر پولنگ بوتھ پر بی ایل ایز مقرر کرنے کی اپیل کی تاکہ مکمل شفافیت کے ساتھ یہ عمل انجام پا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں