آئی ٹی آئی طلبا کےلئے بڑی خوشخبری: HAL حیدرآباد میں 205 اپرنٹس آسامیوں کا اعلان، بغیر امتحان براہِ راست انٹرویو سے انتخاب (مسلم نوجوان توجہ فرمائیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آئی ٹی آئی مکمل کرنے والے نوجوانوں کیلئے ہندوستان ایروناوٹیکس لمٹیڈ (ایچ اے ایل) نے شاندار موقع فراہم کیا ہے۔ HAL کی Avionics Division، بالانگر حیدرآباد نے 2026-27 کیلئے ITI Trade Apprentice Training کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 205 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ امیدواروں کا انتخاب بغیر تحریری امتحان صرف انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق Electronics Mechanic، Fitter، Electrician، Machinist، Turner، Welder، Refrigeration & AC، COPA، Plumber، Painter، Diesel Mechanic، Motor Vehicle Mechanic، Draftsman Civil & Mechanical اور Electroplater سمیت کئی شعبوں میں اپرنٹس ٹریننگ کیلئے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اہلیت کے مطابق امیدواروں کا متعلقہ ٹریڈ میں NCVT سے منظور شدہ ITI کورس مکمل ہونا ضروری ہے۔ منتخب امیدواروں کو Apprentices Act 1961 کے تحت ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جبکہ EWS، OBC، SC، ST اور PH امیدواروں کیلئے سرکاری ریزرویشن قواعد لاگو ہوں گے۔

HAL کے مطابق انتخاب مکمل طور پر انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا اور کسی قسم کا تحریری امتحان نہیں لیا جائے گا۔ انٹرویوز 28 مئی سے یکم جون 2026 تک مختلف ٹریڈز کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

امیدواروں کو انٹرویو کے وقت Aadhaar Card، SSC مارکس میمو، ITI سرٹیفکیٹ، تاریخ پیدائش کا ثبوت، کاسٹ سرٹیفکیٹ اور Apprenticeship Portal Registration کی کاپی ساتھ لانا ضروری ہوگا۔

تمام انٹرویوز HAL Avionics Division، بالانگر، حیدرآباد کے Utsav Sadan Auditorium میں منعقد ہوں گے۔ نوجوانوں اور ITI طلبا میں اس نوٹیفکیشن کے بعد خاصا جوش دیکھا جا رہا ہے کیونکہ بغیر امتحان سرکاری شعبے میں ٹریننگ اور مستقبل میں ملازمت کے امکانات کو ایک اچھی خبر تصور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں