حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں انجینئرنگ، ایگریکلچر اور فارمیسی کورسز میں داخلہ کے لیے منعقد ہونے والے TG EAPCET 2026 کے نتائج اتوار کی صبح 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔ جواہر لال نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی حیدرآباد کے گولڈن جوبلی ہال میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
ایپسیٹ کنوینر پروفیسر کے وجئے کمار ریڈی کے مطابق تقریب میں ریاستی حکومت کے مشیر کے کیشو راؤ، محکمہ تعلیم کی سیکریٹری ڈاکٹر یوگیتا رانا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اس سال امتحانات میں مجموعی طور پر 2,82,195 طلبا نے شرکت کی۔ انجینئرنگ اسٹریم میں 2,10,766 رجسٹرڈ طلبا میں سے 1,97,241 طلبا امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ ایگریکلچر اور فارمیسی اسٹریم میں 84,954 طلبا نے امتحان دیا۔
طلبا نتائج جاری ہونے کے بعد اپنا ہال ٹکٹ نمبر درج کر کے رینک کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ نتائج سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے: https://eapcet.tgche.ac.in/ https://eapcet.tgche.ac.in/


