خطبہ حج 2026 کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمٰن الحذیفی کا انتخاب

حیدرآباد (دکن فائلز) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حج 2026، یعنی 1447 ہجری کے خطبہ حج کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمٰن الحذیفی کو مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 9 ذوالحجہ کو میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیں گے۔

شیخ علی الحذیفی عالم اسلام کے ممتاز قراء اور جید علماء میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے مسجد نبوی ﷺ میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی پرسوز تلاوت دنیا بھر میں مقبول ہے۔

خطبہ حج کو حج کے اہم ترین روحانی پیغامات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں تقویٰ، اتحاد، امن، عدل، اسلامی تعلیمات اور امت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان اس خطبے کو خصوصی عقیدت کے ساتھ سنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں