حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ایپسیٹ 2026 انجینئرنگ کاؤنسلنگ شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیس ری ایمبرسمنٹ تنازعہ اس تاخیر کی اہم وجہ بتایا جارہا ہے۔ عام طور پر نتائج کے بعد کاؤنسلنگ شیڈول جلد جاری کردیا جاتا ہے، مگر اس بار صورتحال واضح نہیں ہے۔
ایپسیٹ 2026 کے نتائج 17 مئی کو جاری ہوچکے ہیں اور طلبا اپنی رینک کی بنیاد پر کالجوں کا اندازہ لگارہے ہیں، لیکن کاؤنسلنگ میں تاخیر سے طلبا اور والدین میں تشویش پائی جارہی ہے۔ پرائیویٹ کالجس فیس ری ایمبرسمنٹ کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ حکومت طلبا کے کھاتوں میں رقم منتقل کرنے کی بات کہہ رہی ہے، جس پر کالجس کو اعتراض ہے۔


