تلنگانہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، نرمل میں پارہ 46.5 ڈگری تک پہنچ گیا، عوام سے اپیل

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ بھر میں گرمی کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ نرمل ضلع کے دلاورپور میں سب سے زیادہ 46.5 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہنمکنڈہ، کریم نگر اور پداپلی میں 46.4 ڈگری درج کیا گیا۔ ریاست کے 19 اضلاع میں پارہ 46 ڈگری سے اوپر پہنچنے پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں میں گرمی مزید بڑھنے کا انتباہ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو ہیٹ ویو سے بچانے کے لیے پینے کے پانی، بجلی، او آر ایس پیکٹس اور شہری علاقوں میں چلّی وندرَم جیسے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں، پانی زیادہ پئیں اور بچوں و بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں