ڈی آر ڈی او DRDO میں 200 پیڈ انٹرن شپ کا اعلان، انجینئرنگ و سائنس طلبا کے لیے سنہری موقع (مسلم نوجوان توجہ دیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) نے 2026-27 کے لیے ’’پیڈ انٹرن شپ اسکیم‘‘ کے تحت اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ انٹرن شپ پروگرام ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل (ایروناٹیکل سسٹمز) کے تحت چلنے والی مختلف تحقیقی لیبارٹریز میں منعقد کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت انجینئرنگ اور سائنس شعبہ میں فائنل ایئر پڑھنے والے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈی آر ڈی او کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 200 انٹرن شپ مواقع فراہم کیے جائیں گے، جن میں منتخب امیدواروں کو دفاعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور ایروناٹیکل سسٹمز سے متعلق عملی تربیت دی جائے گی۔

منتخب امیدواروں کو بنگلور اور آگرہ کی اہم تحقیقی لیبارٹریز میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔ ان میں ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ADE)، سینٹر فار ایئربورن سسٹمز (CABS)، گیس ٹربائن ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (GTRE)، ایریل ڈلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ADRDE) اور سینٹر فار ملٹری ایئروَر دِنس اینڈ سرٹیفکیشن (CEMILAC) شامل ہیں۔

خالی آسامیوں کی تفصیل کے مطابق ADE بنگلور میں 69، CABS بنگلور میں 60، GTRE بنگلور میں 31، ADRDE آگرہ میں 20 اور CEMILAC بنگلور میں 20 انٹرن شپ مواقع دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں