حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد عوام کو 10 دن کے اندر تیسری مرتبہ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تیل کمپنیوں کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق مختلف شہروں میں فی لیٹر ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور درآمدی اخراجات بڑھنے کے باعث ایندھن مہنگا ہورہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلسل قیمتوں میں اضافہ عام آدمی کی زندگی مشکل بنارہا ہے۔
عوامی حلقوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی نئی لہر آسکتی ہے، جس کا براہ راست اثر متوسط اور غریب طبقہ پر پڑے گا۔


