حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے ’’چیوتھا پنشن اسکیم 2026‘‘ کے تحت تقریباً دو لاکھ نئی پنشن منظور کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ حکومت کا مقصد غریب، معذور، بیواؤں، بزرگ شہریوں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نئی درخواستوں کی جانچ کے بعد اہل افراد کو مرحلہ وار پنشن جاری کی جائے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ صرف وہی افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے جو مقررہ آمدنی معیار اور دیگر شرائط پر پورا اتریں گے۔
عوام کی سہولت کے لیے درخواست کا عمل آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچ سکے۔ دیہی علاقوں میں خصوصی کیمپس بھی منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔


