نیٹ NEET-UG 2026 پیپر لیک معاملہ: این ٹی اے نے 22 لاکھ طلبہ کیلئے ریفنڈ پورٹل کھول دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) نیٹ یو جی 2026 امتحان کے پیپر لیک اور امتحان منسوخی کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے لاکھوں امیدواروں کے لیے امتحانی فیس واپسی کا عمل شروع کردیا ہے۔ این ٹی اے نے باقاعدہ طور پر ریفنڈ پورٹل کھول دیا ہے جہاں امیدوار اپنی بینک تفصیلات درج کرکے رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 22 لاکھ سے زائد امیدوار اس عمل سے متاثر ہوئے ہیں۔ این ٹی اے نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 27 مئی 2026 تک اپنی بینک تفصیلات پورٹل پر جمع کروائیں تاکہ فیس ریفنڈ کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

طلبہ کو اپنے بینک اکاؤنٹ نمبر، آئی ایف ایس سی کوڈ اور دیگر ضروری تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔ این ٹی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ امیدوار چاہیں تو تصدیق کے لیے کینسل چیک بھی اپلوڈ کرسکتے ہیں تاکہ ادائیگی میں کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔

واضح رہے کہ NEET-UG 2026 امتحان پیپر لیک تنازعہ کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج دیکھنے کو ملا۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (CBI) اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

این ٹی اے نے دوبارہ امتحان کے انعقاد کے لیے نئی تاریخ 21 جون 2026 مقرر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں