بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن بھی مشہور ٹیلی ویژن سیریل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے مداح ہیں۔
امیتابھ بچن نے اپنے مشہور ٹی وی شو’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوسرے راؤنڈ میں شو کے کنٹسٹینٹ ویمل سے سوال کیا کہ’مشہور ٹیلی ویژن سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ویورشپ کیسی ہے؟
اداکار نےکنٹسٹینٹ ویمل کے اس سوال کے صحیح جواب دینے پر بتایا کہ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ 2008 میں شروع ہوا تھا اور اب تک اس سیریل کی 3 ہزار سے زائد اقساط نشر ہو چکی ہیں۔
جس کے بعد ویمل نے اداکار سے پوچھا کہ’کیا آپ تارک مہتا کا الٹا چشمہ دیکھتے ہیں؟‘
امیتابھ بچن نے جواب میں کہا کہ’جیسا کہ یہ مقبول شوز میں سے ایک ہے اس لیے وہ بھی یہ سیریل دیکھتے ہیں‘۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن کے ٹی وی شو کے سیزن 14 کا 7 اگست سے آغاز ہوگیا ہے۔