امریکا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ مارگوریٹ کولر (Marguerite Koller) نامی خاتون کے یہاں 100ویں پڑپوتے کی ولادت ہوئی۔
مارگوریٹ کولر کو ہمیشہ سے بڑے خاندان کی خواہش تھی، ان کی یہ خواہش اس وقت پوری ہوئی جب انہوں نے اپنے 100ویں پڑپوتے کو گود میں اُٹھایا۔
ان کا کہنا ہے کہ اکلوتا ہونا بہت مشکل ہے، اس لیے چاہتی تھی کہ میرا خاندان بڑا ہو۔ میرے 11 بچے اور 56 پوتے پوتیاں ہیں۔
مارگوریٹ کولر کا کہنا ہے وہ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنی تین نسلیں دیکھ لیں۔
انہوں نے اپنے 100ویں پڑپوتے کا نام اپنے مرحوم شوہر کے نام پر ’’ ولیم کولر‘‘ رکھا ہے۔