سعودی عرب میں پہلی ویمن سائیکلنگ ریس کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ویمن ریس رواں سال 14 اکتوبر کو ہوگی۔
چیئرپرسن لیڈیز سائیکلنگ کمیٹی شہزادی مشاعل بنت فیصل نے کہا کہ خواتین سائیکلنگ ریس تاریخی لمحہ ہے۔ خواتین کے سائیکلنگ مقابلے7 مراحل میں ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سائیکلنگ ریس کا مجموعی فاصلہ 625 کلومیٹر ہوگا۔ مقابلے سعودی عرب کےمختلف علاقوں میں ہوں گے۔