کیلیفورنیا: مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نیا ’don’t @ me‘ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ کون ان کو پوسٹس میں ٹیگ کرسکتا ہے اور کون نہیں۔
’@‘ کا نشان کسی بھی پوسٹ میں کسی صارف کو ٹیگ (جس کو مینشن بھی کہا جاتا ہے) کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نشان ٹیگ کیے جانے والے شخص کے اکاؤنٹ کا ایک لنک بناتا ہے اور ان کو پوسٹ اور پوسٹ پر بعد میں آنے والی جوابات کے متعلق مطلع کرتا ہے۔
ایپ محقق جین مینچُن وونگ کی جانب سے لیک کیے جانے والے ایک اسکرین شاٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ آیا دیگر اکاؤنٹس ان کو کسی ٹویٹ میں مینشن کر سکتے ہیں یا نہیں۔ نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین پلیٹ فارم پر ہونے والی ہراسانی سے بچ سکیں گے۔
صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ ان افراد کی فہرست کو محدود کرسکیں جو انہیں اپنی پوسٹ میں مینشن کر سکیں یا مکمل طور پر مینشن کا فیچر بند کر دیں۔
ٹوئٹر میں ایسے متعدد فیچرز موجود ہیں جو صارفین کو پلیٹ فارم پر جاری ایک گفتگو، جن میں وہ شامل ہوتے ہیں، پر پورا اختیار دیتے ہیں۔
فی الوقت صارفین اپنی ٹویٹ کا جواب دینے والوں میں کو ان لوگوں تک محدود رکھ سکتے ہیں جو اس میں مینشن ہوں یا جو ان کو فالو کرتے ہوں یا اس آپشن کو مکمل طور پر بند کرسکتے ہیں۔