BCCI President: راجر بنی، بی سی سی آئی کے صدر منتخب

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی و 1983 ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کے رکن راجر بنی کو آج بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ انہیں بی سی سی آئی کے 36ویں صدر کے طور پر نامزد کیا گیا۔

راجر بنی کی تقرری کا اعلان ممبئی میں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں کیا گیا۔ بنی نے سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کی جگہ لی۔ 67 سالہ بنی واحد امیدوار تھے جنہوں نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں