اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے میں حملے، 6 فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 6 فلسطینی جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔ یہ ہلاکتیں آج صبح ہوئیں جب بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج نے نابلس شہر پر دھاوا بول دیا، جہاں ان کا فلسطینی سیکیورٹی فورسز اور مسلح جنگجوؤں سے سامنا ہوا۔

اسرائیلی فورسز نے اس کارروائی کا مقصد فلسطینی جنگجوؤں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کو نشانہ بنانا قرار دیا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپد نے کہا ہے کہ نابلس شہر میں ہلاک ہونے والوں میں ودیع الحوح نامی عسکری رہنما بھی شامل تھا جو فلسطینی جنگجوؤں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کا سربراہ تھا۔

قبل ازیں فلسطین کی وزارت صحت نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ 19 کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، بعد ازاں مزید 2 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں