میرے والد صبح جئے مودی اور شام کو جئے یوگی کہتے ہیں، کنگنا راناوت نے چاپلوسی کی انتہا کردی

کنگنا راناوت نے چاپلوسی کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے والد نے ساری چیزیں کانگریس کے ذریعہ سے ہی کی ہیں، لیکن 2014 میں جب مودی جی آئے تب اچانک ٹرانسفارمیشن ہوگیا۔‘

مودی کی بھکت کنگنا نے آج ایک تقریب کے دوران چاپلوسی سے بھرا بیان دیا اور سیاست سے متعلق اپنا نظریہ لوگوں کے سامنے رکھا۔ انھوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے ان کی فیملی کانگریس کو پسند کرتی تھی، لیکن 2014 کے بعد وہ سیاسی طور پر بالکل بدل گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’مودی جی کے بارے میں میرے والد نے مجھے پہلی بار بتایا تھا اور 2014 میں ہم آفیشیل طور پر کنورٹ ہو گئے۔ اب تو میرے والد صبح اٹھتے وقت جئے مودی اور شام کو جئے یوگی جی ہی بولتے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں