جنوبی ایران میں جاری مظاہروں کے دوران دو الگ الگ واقعات میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت نو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
جمعرات کو صوبہ خوزستان کے محکمہ انصاف کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ بدھ کو ایذہ شہر میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے پہلے حملے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
ایک اور واقعے میں ملک کے تیسرے بڑے شہر اصفہان میں موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے بسیج ملیشیا کے اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حملے پولیس کی حراست میں ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر 16 ستمبر کو ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں 45 برس کی ایک خاتون اور نو اور 13 سال کے دو بچے بھی شامل ہیں۔