ہندوستان میں آج بھی گنگاجمنی تہذیب کہیں نہ کہیں برقرار ہے اور اس کی جیتی جاگتی مثال کیرالہ کے کوزی کوڈ کی رہنے والی معصوم غیر مسلم طالبہ پاروتی ہے جس نے تلاوت قرآن مجید کے مقابلے میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جسے انعام اول سے نوازا گیا۔
کیرالہ کے کوزی کوڈ میں چوتھی جماعت کی غیر مسلم طالبہ نے بہترین انداز میں قرات کلام پاک پڑھ کر سب کو چونکا دیا اور دنیا کو دکھادیا کہ ’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا‘۔
اطلاعات کے مطابق کوزی کوڈ میں تھوڈنور سب ڈسٹرکٹ آرٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاروتی نامی معصوم طالبہ نے قرآن کلام پاک کے مقابلہ میں حصہ لیا۔ اس طالبہ کا مقابلہ میں حصہ لینا ہی بڑی بات تھی تاہم اس نے نہ صرف مقابلہ میں حصہ لیا بلکہ بہترین انداز میں قرآن کی تلاوت کرکے مسلم طالبات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
پاورتی چیماراتھر ایل پی اسکول کی طالبہ ہے جہاں اس نے ٹیچر رقیہ سے عربی سیکھی۔ پاروتی کے والد نلیش بوبی آئی ٹی پروفیشنل ہیں جبکہ ماں دینا پربھا انگریزی کی ٹیچر ہیں۔
پاورتی کی عربی زبان میں روانی و بہترین انداز سے پڑھنے کو دیھ کر سبھی حیران رہ گئے۔ ممتاز اسلامی اسکالر پروفیسر اختر الواسع نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے لیکن اس پر تعجب نہیں ہونا چاہئے۔ یہ ہمارے ملک کی تہذیب و ثقافت ہے۔ گنگا جمنی تہذیب ہمارے ملک کی بنیاد ہے۔ انہوں پاروتی کو مبارکباد پیش کی۔
دکن فائلز کی جانب سے معصوم پاورتی کو بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
Hindu girl wins Quran recitation competition in Kerala