راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں پرینکا اور رابرٹ واڈرا نے شرکت کی

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا گذشتہ روز مدھیہ پردیش میں جاری رہی جبکہ یہ یاترا کا 78 واں روز تھا۔

مدھیہ پردیش میں 10 روز تک بھارت جوڑو یاترا جاری رہے گی جو 7اضلاع سے گذرے گی۔

آج راہل گاندھی کو اپنی بہن پرینکا گاندھی کا ساتھ ملا۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں پرینکا گاندھی نے اپنے شوہر رابرٹ واڈرا کے ساتھ شرکت کی اور راہل گاندھی کے ساتھ چلیں۔

راہل کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج صبح بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ اس دوران پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا اور بیٹے ریحان واڈر ابھی یاتراشروع ہونے کے بعد پہلی بار اس میں شامل ہوئے۔ پرینکا گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت پر کانگریس نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں راہل گاندھی پرینکا کے کندھے پر ہاتھ رکھی نظر آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں