’اسرائیل کے لیے جاسوسی‘ کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت

تہران: ایران نے اپنے چار باشندوں کو ’اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں‘ سے روابط اور تعاون میں سزائے موت سنائی ہے۔ عدلیہ کےمطابق ان پر ’چوری، املاک کی تباہی، اغوا، اور جعلی اعترافات‘ کے الزامات بھی ہیں۔

ایران کی اعلیٰ عدلیہ کے متعلق خبر دینے والی میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اب عدالت نے اپنے بیان میں ان چاروں افراد پر دیگر الزامات بھی لگائے ہیں۔

چار افراد کی شناخت حسین اوردو خانزادے، شاہین ایمانی محمود آباد، میلاد اشرفی اطباطن، اور منوچہر شاہ بندی بجاندی کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر تین افراد بھی تھے جنہیں ملکی سیکیورٹی کے خلاف جرائم، اغوا میں معاونت اور ہتھیار رکھنے پر 5 سے 10 سال قید کی سزا بھی دی ہے۔

تاہم سزائے موت سنائے جانے والے چاروں افراد کے متعلق عدالت نے کہا ہے کہ یہ سب لوگ ’اسرائیلی جاسوس اداروں کی نگرانی میں کام‘ کررہے تھے۔ انہیں سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اس سال جون میں گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد ان پر عدالتِ زیریں میں مقدمات چلائے گئے۔ وہاں سے سزائے موت سنانے کے بعد اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، لیکن یہاں بھی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں