دہلی میں دن دھاڑے دل دہلادینے والا واقعہ، اسکول جارہی طالبہ پر تیزار سے حملہ، لڑکی کی آنکھیں متاثر ہونے کا خدشہ، دو حملہ آور فرار

دہلی میں دن دھاڑے دل دہلادینے والا واقعہ، اسکول جارہی طالبہ پر تیزار سے حملہ، لڑکی کی آنکھیں متاثر ہونے کا خدشہ، دو حملہ آور فرار

Acid attack on school girl in Delhi Dwarka
دہلی میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک 17 سالہ لڑکی آج صبح اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ اسکول جارہی تھی کہ دوارکا علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے اس پر تیزاب جیسی شئے سے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 7.30 بجے پیش آیا جبکہ اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو صبح 9 بجے دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق بائیک پر سوار دو افراد نے لڑکی پر تیزاب نما چیز سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ حملہ میں لڑکی آٹھ فیصد جھلس گئی تاہم اس کی حالت مستحکم بتائی گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر واقعہ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واقعہ میں ملوث دوسرے شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔ اس کی تلاش کےلیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہے۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حملہ آور کون تھے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میری بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملہ آوروں نے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔ میں نے اپنی بیٹی سے واقعہ کے بارے میں پوچھا۔ وہ زیادہ نہیں جانتی۔

Acid attack on school girl in Delhi Dwarka
دہلی میں دن دھاڑے دل دہلادینے والا واقعہ، اسکول جارہی طالبہ پر تیزار سے حملہ، لڑکی کی آنکھیں متاثر ہونے کا خدشہ، دو حملہ آور فرار

اپنا تبصرہ بھیجیں