محمد فیروز خان جے ڈی ایس بیدر یوتھ صدر مقرر

مشہور و معروف سماجی کارکن و کے پی نیوز 24X7 کے ڈائرکٹر محمد فیروز خان کو جنتا دل (ایس) کی جانب سے بیدر یوتھ صدر مقرر کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ و صدر جے ڈی ایس، ایچ ڈی کماراسوامی نے محمد فیروز خان کو بیدر میں پارٹی یوتھ صدر کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی تاہم آج سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس رہنما سی ایم ابراہیم نے بیدر یوتھ صدر مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

محمد فیروز خان کو جے ڈی ایس بیدر یوتھ پریسیڈنٹ بنانے کا عوام نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر محمد فیروز خان کی سماجی خدمات کی بھی ستائش کی گئی۔

Mohammed Feroz Khan appointed JDS Bidar Youth President
محمد فیروز خان جے ڈی ایس بیدر یوتھ صدر مقرر

اپنا تبصرہ بھیجیں