منی پور میں بس حادثہ، 8 طالب علم ہلاک، متعدد زخمی

منی پور کے نونی ضلع میں آج ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں اسکول بس الٹنے سے کم از کم 8 طالب علم ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پہاڑی ضلع کے اولڈ کاچھر روڈ سے گذر رہی تھی۔

حادثہ کے بعد پانچ طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، دیگر 3کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ حادثہ میں مزید 20 طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق دو اسکول بسیں طالب علموں کو سالانہ سیاحتی دورے پر لیکر جا رہی تھیں کہ منی پور کے ضلع نونی میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

8 students die as school bus overturns in Manipur’s Noney
منی پور میں بس حادثہ، 8 طالب علم ہلاک، متعدد زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں