سکم میں المناک سڑک حادثہ، ہندوستانی فوج کے 16 جوان شہید

سکم میں ایک سڑک حادثہ میں فوجی جوانوں کی زندگیوں کے ضیاع پر وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا۔ مودی نے سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی تمنا کی۔ اسی طرح وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی حادثہ میں فوجیوں کی ہلاکت پر شدید غم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سکم میں ایک المناک حادثے میں 16 ہندوستانی فوج کے جوان ہلاک ہوگئے جب ان کی گاڑی جیما میں گہری کھائی میں گر گئی۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں تین جونیئر افسر اور 13 جوان ہیں۔ حادثے میں چار دیگر زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
16 army jawans killed, 4 injured in road accident in Sikkim

اپنا تبصرہ بھیجیں