ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی

مشہور اداکارہ تونیشا شرما جو کترینہ کیف کی فلم ’فتور‘ میں نظر آئی تھیں، اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ انہوں نے آج خودکشی کرلی۔

ٹیلی ویژن کی دنیا سے ایک اور چونکا دینے والی خبر آئی۔ اطلاعات کے مطابق ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما، جو ٹی وی سیریل علی بابا: داستان ای کابل کا حصہ تھیں، ممبئی میں میوزک شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔ انہوں نے سیٹ پر موجود میک اپ روم میں خودکشی کرلی، فوری طور پر تونیشا کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔

وہ اداکار شیوین نارنگ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو شوٹ کرنے والی تھیں اور اس خبر سے پوری انڈسٹری حیران ہے۔

تونیشا شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شو ’بھارت کا ویر پترا‘ میں اداکاری سے کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ متعدد شوز جیسے کہ چاکرا ورتن اشوکا، گبر پونچ والا، شیر پنجاب اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے علاوہ دیگر میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ 20 سالہ اداکارہ نے بالی وڈ فلموں میں بھی مختصر کردار ادا کیے۔ جبکہ فلم فتور اور بار بار دیکھو میں وہ کم عمر کترینہ کیف کے روپ میں نظر آئیں۔ ان کے علاوہ وہ سلمان خان کی فلم دبنگ تھری میں بھی کردار ادا کر چکی ہیں۔
اپنے مختصر کیریئر کے دوران تونیشا شرما نے کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ اپنی موت سے کچھ گھنٹے پہلے بھی تونیشا شرما نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لگائی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ جن میں جوش و جذبہ ہوتا ہے وہ نہیں رکتے۔وہ صرف 20 سال کی تھیں اور بطور چائلڈ اداکارہ کام کیا تھا۔

TV actress Tunisha Sharma dies by suicide on sets of her show
ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں