معروف ٹی وی اداکارہ جنت زبیر نے عمرہ کیا

معروف ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر نے اپنے والدین اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ جنت زبیر نے والدین اور بھائی ایان کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی ۔ جنت نے بیت اللّٰہ شریف سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔جنت زبیر نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ “جمعہ مبارک، ہم نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا”۔

عمرے پر جنت کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی ایان زبیر بھی تھے، دونوں نے بیت اللّٰہ شریف سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ جنت زبیر نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ جمعہ مبارک، ہم نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا۔

تین روز قبل اداکارہ نے مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں، ان کے ہمراہ والدین بھی تھے۔

Jannat Zubair shares pics from her first Umrah with family
معروف ٹی وی اداکارہ جنت زبیر نے عمرہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں