مولانا طارق جمیل اسپتال سے ڈسچارج

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کی طبیعت سے متعلق ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

والد کی صحت سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے والد کے لیے فکر مند ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ تین روز قبل مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کی زیر نگہداشت رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، کینیڈا کے اسپتال میں چند روز قبل اُن کی اینجوپلاسٹی ہوئی تھی۔

Maulana Tariq Jamil discharged from hospital
مولانا طارق جمیل اسپتال سے ڈسچارج

اپنا تبصرہ بھیجیں