دہلی میں انسانیت شرمسار: درندہ صفت پانچ لڑکوں نے اپنی کار سے اسکوٹی پر جارہی لڑکی کو چار کیلومیٹر تک گھسیٹا، لڑکی برہنہ و مردہ حالت میں سڑک پر پائی گئی

ایک طرف جہاں ساری دنیا میں نئے سال کا جشن منایا جارہا تھا وہیں دہلی میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا جس میں نئے سال کے جشن کے دوران کار میں سوار 5 لڑکوں نے اسکوٹی پر جارہی ایک لڑکی کو ٹکر ماری اور اسے 4 کیلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئے جس کے بعد لڑکی کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ میں لڑکی کے کپڑے پھٹ گئے جبکہ پولیس کو لڑکی برہنہ حالت میں سڑک کنارہ مردہ حالت میں ملی۔ دہلی پولیس ڈی سی پی ہریندر سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو ہفتہ اور اتوار کی رات تقریباً 3 بجے پی سی آر کال موصول ہوئی تھی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے تفتیش کے بعد کار میں سوار 5 لڑکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق دہلی میں 5 لڑکوں نے ایک لڑکی کو اپنی کار سے تقریباً 4 کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئے جبکہ وہ اسکوٹی پر جارہی تھی۔ اس کی وجہ سے لڑکی کے کپڑے پھٹ گے اور جسم کا بیشتر حصہ بھی گھسیٹنے کی وجہ سے گھس گیا تھا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ کار سوار پانچ لڑکوں کو پکڑ لیا ہے اور کار کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا لڑکے شراب کے نشے میں تھے۔ فی الحال پولیس کو واقعہ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تیزی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Delhi Shocker: Girl dies after being dragged by car as her clothes got entangled in wheels
دہلی میں انسانیت شرمسار: درندہ صفت پانچ لڑکوں نے اپنی کار سے اسکوٹی پر جارہی لڑکی کو چار کیلومیٹر تک گھسیٹا، لڑکی برہنہ و مردہ حالت میں سڑک پر پائی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں