چیکنگ کے دوران میرے کپڑے اتارے گئے، بنگلور ایئرپورٹ پر تذلیل کرنے کا خاتون نے لگایا الزام

ایک خاتون میوزک آرٹسٹ نے بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس کے ساتھ تذلیل رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اسے شرٹ اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ خاتون نے بذریعہ ٹوئٹر ان باتوں کا انکشاف کیا۔

خاتون نے بتایا کہ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اسے اپنی شرٹ اتارنے کو کہا گیا۔ اس نے کہا کہ اس دوران خوفناک صورتحال میں وہ صرف اپنے زیر جامے میں کھڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ذلت آمیز رویہ تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک عورت کو کپڑے اتارنے کےلیے کس طرح کہا جاسکتا ہے؟

متاثرہ خاتون کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ اس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Woman claims after security check at Bengaluru airport
چیکنگ کے دوران میرے کپڑے اتارے گئے، بنگلور ایئرپورٹ پر تذلیل کرنے کا خاتون نے لگایا الزام

اپنا تبصرہ بھیجیں