6 سالہ بچے نے کلاس روم میں ٹیچر کو گولی مار دی

امریکہ میں ایک 6سالہ بچے نے کلاس روم میں اپنی ٹیچر کو گولی مار دی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا۔ یہ بچہ ریچنک ایلیمنٹری اسکول میں پہلی کلاس میں پڑھتا تھا جس کا ٹیچر کے ساتھ جھگڑ ا ہوا اور اس نے پستول سے ٹیچرکو گولی مار دی۔

خاتون ٹیچر کی عمر 30سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، جسے گولی پیٹ میں لگی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بچہ کلاس میں پہلی قطار میں بیٹھا تھا اور اچانک اس نے پستول نکال کر ٹیچر پر تان دی اور فائر کر دیا۔

بچہ پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس تاحال یہ بتانے سے قاصر ہے کہ بچے کے پاس پستول کہاں سے آئی۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سکول کے داخلی راستے پر میٹل ڈی ٹیکٹرز لگے ہوئے ہیں تاہم واقعے کے ڈی ٹیکٹرز ’آن‘ ہی نہیں کیے گئے تھے، جس کے سبب بچہ پستول سکول کے اندر لانے میں کامیاب ہو گیا۔

اس واقعے میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثاتی واقعہ نہیں تھا بلکہ بچہ منصوبہ بندی کے تحت پستول اپنے ساتھ لے کر آیا تھا۔ اسے اچھی طرح معلوم تھا کہ وہ اس پستول سے کیا کرنے جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں