نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی!

مرکزی وزیر نتن گڈکری کو دھمکی آمیز کال وصول ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ناگپور میں نتن گڈکری کے دفتر میں آج ایک نامعلوم شخص نے فون کیا اور گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ نامعلوم شخص کی جانب سے لینڈ لائن نمبر کے ذریعہ کال کرکے نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد دفتر میں ہلچل مچ گئی۔
دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد گڈکری کے دفتر نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ سینئر پولیس حکام گڈکری کے دفتر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ ناگپور پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے واقعہ کی جانچ میں جٹ گئی۔

مزید اطلاع کے مطابق ناگپور کے کھملا روڈ پر واقع گڈکری کے دفتر کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوا جبکہ نامعلوم شخص نے مرکزی وزیر دھمکی دی کہ اگر مانگی ہوئی رقم ادا نہیں کی گئی تو وہ جان سے مار دے گا۔ حد تو تب ہوگئی جب اس شخص نے دوبارہ فون کرکے رقم کا مطالبہ کیا۔ پہلی مرتبہ دھمکی آمیز کال 11.30 بجے اور دوسری کال صبح 11.40 پر موصول ہوئی۔

Union minister Nitin Gadkari Nagpur office receives threat call
نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی!

اپنا تبصرہ بھیجیں