ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤ لیکن میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں، قرآن پر ہمارا ایمان اور یقین ہے، اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں ، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتہ ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی ریلیکس ہیں۔

بیٹیوں سے تعلق پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں