سکندرآباد کے شوروم میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ (ویڈیو دیکھیں)

سکندرآباد کے رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں نلہ گٹہ میں واقع دکن نٹ ویئر اسپورٹس شوروم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

شوروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اطراف میں دھواں پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

فائر بریگیڈ نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تقریباً چھ فائر انجن گاڑیوں کے ذریعہ آگ پر قابو پایا گیا۔

ابتدائی طور پر بتایا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ آگ میں پھنسے چار افراد کی جان بچائی۔ جبکہ دو لوگوں کے آگ کی لپیٹ میں آجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں