مصر کی معاشی حالت اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ حکومت شہریوں کو مرغی کے گوشت کے بجائے ان کے پنجے کھانے کا مشورہ دے رہی ہے۔ مصری کرنسی پاؤنڈ کے ریکارڈ گراوٹ اور بحران کے باعث ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے۔
اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد مرغی کا گوشت نہیں کھا سکتی۔ مصری میڈیا کے مطابق پولٹری کی قیمت 2021 میں 1.9 ڈالر فی کلو تھی جو اب 2.36 ڈالر فی کلو ہو چکی ہے۔
اس صورتحال پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مرغی کے پنجے اور مویشیوں کے پائے کھائیں یہ پروٹین سے بھرپور خوراک ہیں جو آپ کے بجٹ پر بوجھ بھی نہیں ڈالے گی۔
واضح رہے کہ مصر میں مرغی کے پنجوں کو کچرے میں پھینکنے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔