شاہ رخ خان نے آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو فون کیا

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسواسرما کو فون کرکے ان کی فلم ’پٹھان‘ کی اسکریننگ کے گوہاٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ ایک روز قبل ہی بسوا سرما نے فلمی انداز میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’شاہ رخ خان کون ہے؟‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کو نہیں جانتے۔

بسوا سرما کے نہ جاننے والا بیان دینے کے دوسرے روز شاہ رخ خان نے انہیں فون کرکے سب کو چونکا دیا۔ اسٹار اداکار نے چیف منسٹر کو فون کرکے اپنی فلم کی اسکریننگ کے دوران گوہاٹی میں پیش آئے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا جس کے بعد بسوا سرما نے آج صبح ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہں نے بالی ووڈ بادشاہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کی فلم کی نمائش کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا اور ان کی حکومت ریاست میں امن و امان کی برقراری کےلیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنا ریاستی حکومت کا فرض ہے۔
آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں