سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، سعودی عرب، کوویت، یو اے ای، پاکستان، اردن، ترکی اور او آئی سی کی جانب سے شدید مذمت

سعودی عرب، خلیجی ممالک، پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم (او ائی سی) کی جانب سے سویڈن میں ترکی کے سفارتخانے کے باہر قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اسٹاک ہوم میں ایک انتہا پسند کو قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں انتہا پسندی کے خلاف اپنے ٹھوس موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مملکت نے ہر موقع پر انتہا پسندی اورنفرت کو پھیلانے کی ہرطرح کی کوششوں کو رد کیا ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سعودی عرب ہمیشہ سے رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے پرعمل پیرا ہے۔‘

وہیں پاکستان نے بھی قرآن کی بے حرمتی کو ’نفرت انگیز‘ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اسلاموفوبیا پر مبنی اس اشتعال انگیز کام کے باعث دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔‘

کویت، امارات اور او آئی سی نے بھی قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

کویتی وزیرخارجہ سالم عبداللہ الجابرالصباح نے اس المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات شدید مجروح ہوئے ہیں۔‘

اردن کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو انتہا پسندی اور تعصب پرمبنی قرار دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے بیان میں ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نفرت پھیلانے کا اقدام قرار دیا ہے۔

دوسری طرف ترکی کی حکومت نے سویڈن کے وزیر دفاع کا اگلے ہفتے کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

Muslim World condemns Sweden for allowing far right politician to burn Quran
سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، سعودی عرب، کوویت، یو اے ای، پاکستان، اردن، ترکی اور او آئی سی کی جانب سے شدید مذمت

اپنا تبصرہ بھیجیں