حیدرآباد کے پرانے شہر میں سرعام ایک اور قتل کی واردات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج دن دھاڑے ایک اور قتل کی واردات پیش آئی جس کے بعد علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔

اطلاعات کے مطابق پرانے شہر کے کلثوم پورہ علاقہ میں ایک شخص کو سرعام سڑک پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ جیا گوڑا روڈ پر تین افراد نے ایک شخص کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔ قتل کے وقت سڑک پر عام لوگ موجود تھے تاہم کسی نے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

واقعہ کے فوری بعد پہنچی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور قتل کے پیچھے کے محرکات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علاقہ میں واقع سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ ملزمین کا پتہ چلایا جاسکے۔

متوفی کے پاس سے ملے آدھار کارڈ کی بنیاد پر تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ اس کی شناخت کوٹھی عیسیٰ میاں بازار کے جی سائی ناتھ کے طور پر کی گئی۔ لیکن ملزمان سے متعلق ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس نے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں