گیند پر کریم لگانے کی سزا، رویندر جڈیجہ پر جرمانہ عائد

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نے گیند پر کریم لگانے پر رویندر جڈیجہ پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران رویندر جڈیجہ نے انگلی پر کریم لگائی تھی جب کہ آئی سی سی نے رویندر جڈیجہ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

آل راؤنڈر کھلاڑی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا، رویندر جڈیجہ نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کرلیا جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے کریم لگانے کی وجہ انگلی میں سوجن بتائی۔ فیلڈ امپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں