ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ: آئی سی سی رینکنگ جاری، ہندوستان تمام فارمیٹس میں نمبر ون پوزیشن پر آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ہندطاتھن آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جس کے بعد ہندوستان اب تینوں فارمیٹس میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
ا نگلینڈ کا رینکنگ میں تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا پانچویں اور ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے۔ سری لنکا کا 8 واں بنگلا دیش کا 9 واں اور زمبابوے کا 10 واں نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں