آئی پی ایل 2023 کا شیڈول جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) آئی پی ایل 2023 کا شیڈول یہاں ہے۔ یہ میگا ٹورنامنٹ 31 مارچ سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گجرات میں نریندر مودی اسٹیڈیم پہلے میچ کا مقام ہوگا۔ فائنل میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں تمام دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سن رائزرس حیدرآباد اپنا پہلا میچ راجستھان رائلز کے خلاف 2 اپریل کو کھیلے گی۔ آئی پی ایل کے تمام میچز احمد آباد، موہالی، لکھنؤ، حیدرآباد، بنگلور، چنئی، دہلی، کولکتہ، جے پور، ممبئی، گوہاٹی اور دھرم شالہ میں ہوں گے۔ کل 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے-
کل دس ٹیموں میں ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، دہلی کیپٹلز، لکھنؤ سپر جائنٹس، چنئی سپر کنگز، سن رائزرز حیدرآباد، رائل چیلنجرز بنگلور، پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں