ثانیہ مرزا نے عمرہ ادا کرلیا، بیٹے کے ساتھ تصاویر شئیر کردیں

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔ کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔ تصاویر میں ثانیہ مرزا کو عبایا پہنے بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ ثانیہ مرزا اس سے قبل 2018 میں شعیب ملک کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں