مسجد نبویﷺ کے سابق امام اور سعودی عرب کے نامور قاری شیخ محمدبن خلیل القاری انتقال کرگئے۔ شیخ محمدبن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔
Sheikh Muhammad Khaleel Al Qari, May Allah have mercy on him and grant him the highest place in Jannah. pic.twitter.com/sznkkMeQmn
— The Holy Mosques (@theholymosques) May 8, 2023
شیخ محمدبن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفر آباد آزادکشمیر سے تھا، ا ن کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔
ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے اور متعدد ائمہ حرمین ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔