حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
تلنگانہ ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کے تازہ ترین ترین شیڈول کے مطابق امتحانات کا آغاز 14 جون سے ہوگا جبکہ 22 جون کو آخری امتحان ہوگا۔ امتحانات صبح 9 بجے تا دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
امتحانات کا وقت ساڑھے تین گھنٹے کا ہوگا جس میں 30 منٹ آبجیکٹیو پیپر کےلیے مختص ہیں۔
تلنگانہ سیکنڈری ایگزامینیشن بورڈ نے اطلاع دی ہے کہ جو طلبا دسویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہوئے ہیں وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔ فوری طور متعلقہ مضامین کےلیے امتحان کی فیس ادا کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔


