حیدرآباد کے ملک پیٹ میں موسی ندی کے قریب خاتون کا کٹا ہوا سر ملنے سے کشیدگی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد پولیس کے مطابق ایک نامعلوم خاتون کا کٹا ہوا سر آج ملک پیٹ میں موسی ندی کے قریب فٹ پاتھ پر پایا گیا۔ مقامی افراد و صفائی ورکرز نے جب علاقہ میں انسان کے کٹے ہوئے سر کو دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ کٹا ہوا سر ملنے کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سر کسی خاتون کا معلوم ہوتا ہے جس کی عمر 30 سال کے آس پاس ہوسکتی ہے۔ شبہ کیا جارہا ہےکہ قتل کے بعد کسی نے سر کو یہاں لاکر پھینک دیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتل کی تلاش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں