آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نئے صدر کا انتخاب 3 اور 4 جون کو اندور میں ہوگا،جہاں پرسنل لا بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ عہدہ بورڈ کے موجودہ صدر محمد رابع حسنی ندوی علیہ الرحمہ کے 13 اپریل کو انتقال کے بعد خالی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہاکہ بورڈ نے اپنے تمام 251 ممبران کی میٹنگ بلائی ہے، جس میں 51 ایگزیکٹو ممبران بھی شامل ہیں۔اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا ہے، تو بورڈ صدر اور دو نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن کرائے گا۔ ندوی کو متفقہ طور پر لگاتار چار ادوار کے لیے بورڈ کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔


