گیانواپی مسجد معاملہ: سپریم کورٹ نے مبینہ شیولنگ (فوارے) کے سائنٹیفک سروے کی اجازت دینے سے متعلق الہ آباد ہائیکورٹ کے حکم پر روک لگا دی

حیدرآباد : (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے آج گیان واپی مسجد میں پائے گئے مبینہ شیولنگ (فوارا) کی عمر معلوم کرنے کےلئے کاربن ڈیٹنگ کے بشمول سائنٹیفک سروے کےلئے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی۔
سپریم کورٹ نے جمعہ کو وارانسی کی گیانواپی مسجد کے احاطہ سے گزشتہ سال ہونے ویڈیوگرافی سروے کے دوران برآمد مبینہ شیولنگ کے ’کاربن ڈیٹنگ‘ سمیت سائنسی سروے کے حکم پر روک لگا دی۔ سائنسی سروے کرانے کا حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے صادر کیا تھا، جس کے خلاف مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے 12 مئی کو وارانسی کی مسجد میں مبینہ طور پر پائے گئے شیولنگ (فوارے) کی عمر کے تعین کےلئے جدید ٹکنالوجی کے استعمال کا حکم دیا تھا۔ یہ مبینہ شیولنگ مئی 2022 میں گیانواپی مسجد کے سروے کے دوران ملا تھا۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے حکم پر اسٹے لگادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں