حیدرآباد : (دکن فائلز) پاکستانی اداکار عمران عباس ان دنوں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ سے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرچکے ہیں۔ انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے مدینے میں گنبد خضرا کے سامنے بیٹھے نعت پڑھتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں عمران عباس کو سبز رنگ کے کرتے پر سفید امامہ پہنے عقیدت کے ساتھ مشہور نعت ’کھلا ہے سب ہی کیلئے باب رحمت یہاں کوئی رتبے میں نہ ادنیٰ نہ عالی‘ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستانی اداکار کی ویڈیو پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکبادیں پیش کی جارہی ہے۔


