خانہ کعبہ کا سایہ کچھ دیر کیلئے غائب ہو گیا، آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

آج چشم دنیا نے وہ نظارہ دیکھا جو سال میں صرف دو بار ہی رونما ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج آگیا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوگیا۔
جدہ فلکیاتی کمیٹی نے بتایا کہ ہندوستانی وقت کے مطابق اس دلچسپ اور حیران مظاہر قدرت کا نظارہ 2 بجکر 56 منٹ پر کیا گیا۔ اس مظاہر قدرت کے بدولت دنیا بھر میں مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکیں گے۔ ماہرین کہنا ہے کہ سال میں صرف دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔
یہ وقت تب آتا ہے جب سورج اور خانہ کعبہ ایک دوسرے کے عین متوازی یعنی ایک ہی خطِ عمود پر ہوں۔ سورج اور خانہ کعبہ کے 90 ڈگری پر ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ بھی دکھائی نہیں دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں